ETV Bharat / state

’روزگار میلہ کے نام پر بے وقوف بنایا گیا‘

ضلع اننت ناگ میں محکمہ اسکل ڈیولپمنٹ کی جانب سے روزگار میلہ کا انعقاد کیا گیا جسے طلبا نے ’’فلاپ شو‘‘ قرار دیا۔

’روزگار میلہ کے نام پر بے وقوف بنایا گیا‘
’روزگار میلہ کے نام پر بے وقوف بنایا گیا‘
author img

By

Published : Mar 10, 2021, 4:41 PM IST

ضلع اننت ناگ کے اشاجی پورہ میں قائم انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں محکمہ اسکل ڈیولپمنٹ کی جانب سے روزگار میلہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران مختلف مقامی صنعت کاروں نے ’’بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم‘‘ کرنے کے لیے اسٹالز لگائے تھے۔

روزگار میلہ میں ایک تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں روزگار میلہ کے انعقاد کے بنیادی مقصد کے بارے میں شرکا کو روشناس کرایا گیا۔

’روزگار میلہ کے نام پر بے وقوف بنایا گیا‘

ادھر، طلبہ نے متعلقہ حکام کے تئیں ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روزگار کے نام پر انہیں بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔

طلبہ نے کہا کہ وہ خراب موسم کے باوجود وہ روزگار میلہ میں شرکت کرنے آئے تھے تاکہ وہ یہاں آکر روزگار حاصل کر سکیں۔ تاہم ’’یہاں صرف مقامی صنعتکاروں کے اسٹالز قائم کئے گئے ہیں جبکہ اس میلہ میں ایک بھی قومی یا بین الاقوامی کمپنی موجود نہیں ہے۔‘‘

انہوں نے روزگار میلہ کو ’’فلاپ شو‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’اس سے بے روزگار نوجوانوں کو کوئی بھی فائدہ نہیں پہنچ سکتا۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.