ETV Bharat / state

بجبہاڑہ میں دو نو عمر لڑکیاں لاپتہ - ایف آئی آر

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں 2 اگست سے دو نو عمر لڑکیاں لاپتہ ہیں۔

بجبہاڑہ میں دو نوعمر لڑکیاں لاپتہ
بجبہاڑہ میں دو نوعمر لڑکیاں لاپتہ
author img

By

Published : Aug 4, 2021, 2:27 PM IST

ضلع اننت ناگ کے گاڑہانجی پورہ، بجبہاڑہ سے تعلق رکھنے والی 14 برس کی دو نو عمر لڑکیاں لا پتہ ہوگئی ہیں۔ اس ضمن میں لاپتہ ہوئی لڑکیوں کے والدین - علی محمد ڈار اور فاروق احمد ڈار نے پولیس تھانہ بجبہاڑہ میں تحریری شکایات درج کی ہیں۔

تحریری شکایت میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کی بیٹیاں 2 اگست سے لاپتہ ہیں۔

بجبہاڑہ پولیس اسٹیشن نے متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 222/2021 درج کرکے لاپتہ لڑکیوں کا سراغ لگانے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی ہے۔

مزید پڑھیں: اننت ناگ: پانی کی قلت سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا

ادھر دونوں لڑکیوں کے اہل خانہ نے لوگوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ان کی لڑکیوں کا سراغ لگانے میں ان کی مدد کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.