جموں کے دورہ سے واپس آئے طلبا نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں، ہمارے گاؤں سے دور ترقی یافتہ و خوشحال علاقہ کا نظارہ کرنے کا موقع ملا ہے۔ طلبا کے مطابق انہوں نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ وہ اپنے گاؤں کے باہر کی دنیا کو بھی دیکھ پائیں گے لیکن فوج نے انہیں ایسا بہترین موقع فراہم کیا ہے۔
اننت ناگ کے رانی پورہ میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں آر آر کرنل تشار کے علاوہ دیگر فوجی افسران نے دورہ سے واپس آئے طلبا کا استقبال کیا۔
اس موقع پر طلبا نے فوج کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صرف امن و امان سے ہی ترقی ممکن ہے۔ سیر سے واپس آئے طلبا نے مستقبل میں بھی ایسے پروگرامس منعقد کرنے کا فوج سے مطالبہ کیا۔
فوج نے بھی ایسے پروگرامز میں بچوں کی خاطرخواہ تعداد میں شرکت کو مثبت قرار دیا۔