ETV Bharat / state

’کئی روز بعد بھی برف پوری طرح نہیں ہٹائی گئی‘ - عبورو مرور میں کافی دشواریاں

وادی میں ہوئی حالیہ برفباری کے سبب جہاں شہروں اور قصبوں میں عام زندگی مفلوج ہوگئی تھی، وہیں دوسری جانب کئی دن گزر جانے کے باوجود دور دراز علاقوں کا زمینی رابطہ ابھی بھی صدر اور تحصیل مقامات سے منقطع ہے۔

’کئی روز بعد بھی برف پوری طرح نہیں ہٹائی گئی‘

author img

By

Published : Jan 11, 2021, 5:45 PM IST

جنوبی کشمیر کے بیشتر قصبہ جات کی اہم شاہراہوں سے گرچہ انتظامیہ کی جانب سے برف ہٹائی گئی تاہم سڑکوں کے کنارے جمع برف اور اندورون سڑکوں پر ہنوز برف جمع ہونے کے سبب عوام کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں پر سے پوری طرح برف ہٹانے میں انتظامیہ نے سستی سے کام لیا اور رات کے وقت مطلع صاف رہنے کے باعث برف اس قدر جم جاتی ہے کہ پھسلن کے سبب پیدل چلنا بھی انتہائی دشوار ثابت ہو رہا ہے۔

’کئی روز بعد بھی برف پوری طرح نہیں ہٹائی گئی‘

اگرچہ انتظامیہ کی جانب سے مختلف سڑکوں سے برف ہٹائی گئی، تاہم سڑکوں کے کنارے برف کے انبار جمع ہونے سے ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہو رہی ہے۔

جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ قصبہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں شدید ٹریفک جام کے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔ ٹریفک جام کے سبب عام لوگوں، خاص کر مسافروں اور بیماروں کو عبورو مرور میں کافی دشواریاں پیش آ رہی ہیں۔

اس سلسلے میں ایس ڈی ایم بجبہاڑہ نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’برسوں بعد وادی میں ایسی برفباری ہوئی ہے تاہم عوام کو راحت پہنچانے کے لیے نہ صرف ضلع بلکہ سب ضلع انتظامیہ بھی پوری طرح متحرک ہے۔‘‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ بجبہاڑہ کے کئی علاقوں سے شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ رابطہ اور اندروں سڑکوں پر برف کے انبار جمع ہو چکے ہیں، جس کے فورا بعد انتظامیہ کی جانب سے مشینری کو کام پر لگا دیا گیا ہے۔ جبکہ کئی علاقوں سے پانی اور بجلی کو لیکر بھی شکایتیں موصول ہو رہی تھی جس کے چلتے انتظامیہ کی جانب سے کئی علاقوں میں پانی کے ٹینکر بھیجے گئے اور بجلی کو بھی کافی حد تک بحال کیا جا چکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.