ضلع اننت ناگ کے ڈورو علاقے میں پانی کی شدید قلت کے خلاف لوگوں نے احتجاج کرتے ہوئے محکمہ جل شکتی کے خلاف نعرے بازی کی۔
احتجاج کر رہے ڈورو کے باشندوں نے اننت ناگ - ویری ناگ سڑک پر احتجاج کرتے ہوئے علاقے میں پینے کا صاف پانی مہیا کرانے کا مطالبہ کیا۔
احتجاج کے سبب اننت ناگ - ویری ناگ سڑک پر کافی دیر تک ٹریفک کی نقل و حمل متاثر رہی۔
مزید پڑھیں: دفعہ 370 کی منسوخی اور لاک ڈاون کی وجہ سے بیروزگاری میں اضافہ
مقامی باشندوں نے کہا کہ علاقے میں کئی مہینوں سے پینے کے صاف پانی کے حوالے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ جل شکتی کی جانب سے لوگوں کو پینے کا صافی پانی مہیا کرانے کے لیے سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں۔