ETV Bharat / state

اننت ناگ کے کرنڈی گام میں منشیات ضبط - منشیات مخالف مہم

اننت ناگ کے کرنڈی گام، بجبہاڑہ میں پولیس نے منشیات ضبط کرکے تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اننت ناگ کے کرنڈی گام میں منشیات ضبط
اننت ناگ کے کرنڈی گام میں منشیات ضبط
author img

By

Published : May 27, 2021, 11:12 AM IST

بجبہاڑہ پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایس ایچ او کی سربراہی میں محکمہ مال اور ایکسائز کی مشترکہ طور ایک ٹیم کرنڈی گام علاقہ میں پوست کی کاشت کو ہٹانے کی مہم چلا رہی تھی کہ اسی دوران وہاں پر تین افراد سے منشیات بر آمد کی گئیں۔

پولیس کے مطابق ضبط کی گئی منشیات میں 4کلو کے قریب چرس 35 کلو بھنگ پاؤڈر شامل ہے۔

اس سلسلے میں پولیس نے نثار احمد شیخ ولد غلام قادر شیخ، عبدالرحمان بٹ ولد محمد رمضان بٹ اور غلام نبی پرہ ولد عبدالستار پرہ کے خلاف این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کیا ہے۔

پولیس کی جانب سے اس ضمن میں مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق منشیات مخالف مہم تب تک جاری رہے گی جب تک سماج سے پوری طرح منشیات کا قلع قمع نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں پولیس کو اپنا تعاون فراہم کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.