ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں ضلع پولیس نے دو منشیات فروشوں کی تحویل سے بھاری مقدار میں poppy straw ضبط کرکے انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔
جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے ضلع اننت ناگ میں سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر قائم کیے گئے ایک ناکے پر تلاشی کارروائی کے دوران دو افراد کی تحویل سے منشیات ضبط کرکے دونوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد کی تحویل سے قریب 57کلو گرام وزنی Poppy Straw کو ضبط کیا گیا۔
اننت ناگ پولیس نے گرفتار کیے گئے افراد کی شناخت مظفر احمد داس ساکن واگہانہ، بجبہاڈہ اور فیاض احمد بٹ ساکن کتری ٹینگ، بجبہاڑہ کے طور پر کی ہے۔
مزیر پڑھیں؛ اننت ناگ: نقب زنوں نے ہسپتال کی املاک کو نقصان پہنچایا
اس سلسلے میں اننت ناگ پولیس نے ایف آئی آر نمبر 183/2021 درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اننت ناگ پولیس نے ہفتہ کو ناکہ تلاشی کے دوران دو افراد کی تحویل سے 55 کلو گرام وزنی Poppy Straw کو ضبط کرکے دو افراد کی گرفتاری عمل میں لائی تھی۔
اننت ناگ پولیس نے منشیات کا قلع قمع کرنے میں عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔