اننت ناگ: جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے ذلنگام کے رہائشیوں نے کہا کہ علاقے میں اینیمل ہسبنڈری محکمہ موجود نہیں ہے۔ اس سے علاقے کی مویشی پالنے اور مویشیوں کا کاروبار کرنے والی آبادی پریشان ہے۔ وقت پر علاج نہ ملنے کے سبب مویشی مر جاتے ہیں اور لاکھوں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق مذکورہ علاقے میں اینیمل ہسبنڈری کے فقدان کے باعث متعدد جانوروں کی موت ہوچکی ہے۔ وقت پر ان کے مال کو علاج نہ ملنے کے باعث مختلف قسم کی بیماریوں سے ان کے جانور مر جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں: اننت ناگ: بٹنگو فروٹ منڈی کے باہر ریڑھی والوں کا غیر قانونی قبضہ
لوگوں نے انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ وہ علاقے میں اینیمل ہسبنڈری محکمے کا قیام عمل میں لایا جائے، تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہو اور ان کے مویشی بھی محفوظ رہیں۔