ETV Bharat / state

اننت ناگ : ڈی سی آفس پر لہرایا گیا قومی پرچم - ترنگے کی پرچم کشائی

ڈی سی اننت ناگ نے متعلقین کو ضلع کے دیگر علاقوں میں قائم سرکاری دفاتر پر ترنگے کی پرچم کشائی کا عمل جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

ڈی سی آفس پر لہرایا گیا قومی پرچم
ڈی سی آفس پر لہرایا گیا قومی پرچم
author img

By

Published : Mar 30, 2021, 9:19 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ کے حالیہ حکمنامے کے تناظر میں ڈی سی آفس اننت ناگ پر آج ترنگے کی پرچم کشائی کی گئی۔ اس سلسلے میں ڈی سی اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے چند روز قبل تمام سرکاری دفاتر پر قومی پرچم لگانے کے احکامات صادر کئے تھے۔ جسکے بعد آج سب سے پہلے اننت ناگ کے ڈپٹی کمشنر کے دفتر پر قومی پرچم لہرایا گیا۔

ڈی سی آفس پر لہرایا گیا قومی پرچم

ڈپٹی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے ضلع بھر کی سبھی سرکاری عمارتوں اور دفاتر پر قومی پرچم لہرانے سے متعلق جمعہ کو ایک حکمنامہ جاری کیا تھا۔

حکم نامے کے مطابق تمام ضلعی، سیکٹورل، تحصیل اور بلاک سطح کے افسران کو حکمنامہ پر عمل کرنے اور 15 روز کے اندر تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے جانے کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی تھی۔ ادھر ضلع کے دیگر مقامات پر بھی کئی سرکاری دفاتر پر ترنگا لہرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے
اننت ناگ: رین گجرپتی کے لوگ پینے کے صاف پانی سے محروم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.