کورونا وائرس کیسز میں اضافے کے بعد لوگوں میں میونسپل کمیٹی کوکرناگ MC Kokernag Distributes Masks کی جانب سے فیس ماسک اور سینیٹائزر تقسیم کئے گئے۔
وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے جہاں حکومت نے پہلے ہی مختلف محکموں کو متحرک کیا ہے وہیں جنوبی کشمیر South Kashmir کے ضلع اننت ناگ میں میونسپل کمیٹی کوکرناگ نے گزشتہ کئی روز سے فیس ماسک اور سینٹائزر تقسیم کرنے کی بھی مہم شروع کی ہے۔
میونسپل کمیٹی کوکرناگ Municipal Committee Kokernag کی جانب سے گزشتہ کئی روز سے کوکرناگ کے مختلف علاقوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور عالمی وبا کورونا وائرس کی تیسری لہر کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے عوام میں بیداری پیدا کی جارہی ہے۔
میونسپل کمیٹی کوکرناگ Municipal Committee Kokernag نے علاقے میں ایک خصوصی ڈرائیو کا انعقاد عمل میں لایا۔ کمیٹی کے عملہ بشمول کمیٹی صدر نے راہگیروں اور مسافر بردار گاڑیوں میں سوار مسافرین میں فیس ماسک اور سینٹائزر تقسیم MC Kokernag Distributes Masks کئے۔
میونسپل کمیٹی کوکرناگ کے صدر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ 'جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے مثبت معاملات میں اضافے کے ساتھ ہی کمیٹی کافی متحرک ہو گئی ہے۔‘‘
مزید پڑھیں: سی پی ڈبلیو ورکر کی جانب سے ماسک تقسیم
انہوں نے کہا کہ عوام کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی تلقین کے علاوہ لوگوں میں ماسک اور سینیٹائزرز بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی جا رہی ہے وہیں