قصبہ اننت ناگ میں اکثر سڑکوں کی خستہ حال سڑکوں سے عام لوگوں خاص کر اسکولی بچوں، بزرگوں اور مریضوں کو عبور و مرور میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر بینک میں خردبرد کا معاملہ، مقدمہ درج
وہی آج ملک ناگ سے زچہ بچہ ہسپتال سے جانے والی سڑک کی خستہ حالی کے خلاف لوگوں نے احتجاج کیا انتظامیہ سے سڑک پر میگڈم بچھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال کے ساتھ ساتھ یہ راستہ اندر ناگ، دیوی بل اور زیارت ریشی سمیت کئی مذہبی مقامات کا واحد راستہ ہے لیکن اسکے باوجود بھی اس جانب کوئی دھیان نہیں دیا جا رہا ہے۔
لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کے ذریعے ڈی سی اننت ناگ سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے انکا مسلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔