ETV Bharat / state

خستہ حال سڑک مسافروں کے لیے وبال جان

ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ سے مڑوا واڈون جانے والی رابطہ سڑک کافی خستہ ہو چکی ہے یہ رابطہ سڑک سطح سمندر سے 13000 ہزار بلندی پر واقعہ مرگن ٹاپ سے گزرکر مڑوا واڈون جاتی ہے

خستہ حال سڑک مسافروں کے لیے وبال جان
خستہ حال سڑک مسافروں کے لیے وبال جان
author img

By

Published : Jul 3, 2020, 9:01 PM IST

مذکورہ رابطہ سڑک کا لہن ون سے مرگن ٹاپ تک تقریبا 23 کلو میٹر کا فاصلہ کافی خطرناک اور دشوار کن ہے، سڑک کا یہ حصہ بلند پہاڑوں کو چیر کر بنایا گیا ہے، جس پر اکثر و بیشتر پہاڑ کھسکنے کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔ یہ راستہ بیشتر مقامات پر کافی تنگ اور پتھریلا ہے۔ بلندی پر ہونے کے سبب یہاں تیز بارشیں ہوتی ہیں۔ اس سڑک پر ابھی تک کئی دلدوز حادثات پیش آئے ہیں۔ جن میں متعدد مسافروں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔

خستہ حال سڑک مسافروں کے لیے وبال جان

موسم سرما کے دوران یہ رابطہ سڑک مکمل طور پر بند ہو جاتی ہے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مڑوا واڈون کے لوگوں نے کہا کہ رابطہ سڑک سال میں صرف چھہ ماہ کھلی رہتی ہے جس کے سبب ضلع ہیڈکواٹر سے علاقہ کا رابطہ منقطع ہو جاتا ہے جس دوران لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

خستہ حال سڑک مسافروں کے لیے وبال جان
خستہ حال سڑک مسافروں کے لیے وبال جان

انہوں نے کہا کہ دشوار گزار اور خستہ حال سڑک کی وجہ سے نہ صرف عام لوگوں بلکہ طلبہ اور بیماروں خاص کر حاملہ خواتین کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کئی بار ہسپتال پہنچنے سے قبل ہی حاملہ خواتین کی راستہ میں ہی موت واقع ہوئی ہے ۔

ادھر ڈرائیورس کا کہنا ہے کہ اس راستہ کو عبور کرنے کے دوران ان کی گاڑیوں کو نقصان پہنچتا ہے کہ اور ہر دو سال کے بعد انہیں گاڑیاں بدلنا پڑتی ہیں

وہیں اونچائی اور خستہ حالی کے سبب وہ اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر مسافروں کو اپنی منزل تک پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں اگرچہ آر اینڈ بی کی جانب سے سڑک پر کام شروع کیا گیا ہے

تاہم لوگوں کی مانگ ہے کہ سڑک کی مرمت اور تعمیری کام میں وسعت لائی جائے، تاکہ مستقبل میں انہیں مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.