معروف عالم دین و جموں کشمیر تحریک صوت الاولیاء کے سربراہ مولانا عبدالرشید داؤدی نے ماہ رمضان میں کووڈ ویکسینیشن عمل کو جائز ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین لگوانے سے روزہ دار کا روزہ نہیں ٹوٹے گا۔
اننت ناگ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے ان دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیا جن میں کہا گیا تھا کہ ویکسینیشن سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ سرکاری حکمنامے پر عمل کریں اور جس طرح آخری پیغمبر حضرت محمد مصطفی ﷺ نے وبا کے بارے میں درس دیا ہے، اس بھی پیش نظر رکھنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے لوگوں سے سماجی دوری سمیت دیگر اقدامات پر سختی سے عمل کرنے کی تلقین کی اور کہا کہ موجوده وبائی صورتحال میں صرف اور صرف احتیاط ایک لازمی جز ہے۔