ETV Bharat / state

پہلگام میں برفباری، درجہ حرارت میں کمی - بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی

جنوبی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں جمعرات کو تازہ برف باری کے سبب نہ صرف درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے بلکہ لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پہلگام میں برفباری، درجہ حرارت میں کمی
پہلگام میں برفباری، درجہ حرارت میں کمی
author img

By

Published : Mar 12, 2021, 4:27 PM IST

وادئ کشمیر کے بیشتر حصوں میں رک رک بارش ہو رہی ہے جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ضلع اننت ناگ کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں بھی ہلکی برفباری ہوئی ہے۔

پہلگام میں برفباری، درجہ حرارت میں کمی

ہلکی برفباری اور مسلسل بارش کے نتیجے میں درجہ حرارت میں کافی کمی واقع ہوئی ہے۔ لوگوں نے گرمی حاصل کرنے کے لیے روایتی پھرن اور کانگڑیوں کا پھر سے استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔

اُدھر، محکمہ موسمیات نے آئندہ 3 دنوں تک مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق وادی کشمیر میں 16 مارچ تک موسم خراب رہنے کا امکان ہے۔

دریں اثناء ضلع گاندربل کے سونہ مرگ میں بھی تازہ برفباری کے سبب سرینگر - لیہہ شاہراہ کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.