ضلع اننت ناگ کے کھاہ بازار علاقے کو آج شام سکیورٹی فورسز نے محاصرے میں لے لیا ہے اور گھر گھر تلاشی کارروائی جاری ہے۔
فوج، اننت ناگ پولیس اور سی آر پی ایف کی جانب سے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو مکلمل طور پر بند کر دیا گیا ہے، علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی خبر ہے۔
یہ بھی پڑھیے
'امسال صرف 25-30 عسکریت پسند درندازی میں کامیاب ہوئے'
وہیں کھاہ بازار، چینی چوک جانے والے سبھی راستوں میں خار دھار تار بچھا دی گئی ہے۔ علاقے میں حالات کشیدہ بتائے جا رہے ہیں۔
خبر لکھے جانے تک علاقے میں تلاشی کارروائی جاری ہے اور فورسز کی جانب سے گھر گھر تلاشی لی جا رہی ہے۔