ETV Bharat / state

بجبہاڑہ میں بلاک دیوس کا اہتمام

جنوبی کشمیر کے بجبہاڑہ، اننت ناگ میں عوام کو درپیش مسائل کا ازالہ کرنے کے غرض سے بلاک دیوس کا اہتمام کیا گیا۔

بجبہاڑہ میں بلاک دیوس کا اہتمام
بجبہاڑہ میں بلاک دیوس کا اہتمام
author img

By

Published : Mar 3, 2021, 3:12 PM IST

ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب بجبہاڑہ میں دیہی علاقوں میں عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ کرنے اور ترقیاتی پروگرامز پر عمل کرنے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے بلاک دیوس کا اہتمام کیا گیا۔

بجبہاڑہ میں بلاک دیوس کا اہتمام

بدھ کو ایس ڈی ایم آفس بجبہاڑہ میں بلاک دیوس کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ غلام حسن شیخ کے علاوہ ایس ڈی ایم بجبہاڑہ، ڈسٹرک ڈیولپمنٹ کونسلر اور تحصیلدار بجبہاڑہ موجود تھے، جنہوں نے عوام کو درپیش مسائل کا فوری طور ازالہ کرنے کے لیے افسران کو ہدایات جاری کیں اور بعض مسائل کا موقع پر ہی نمٹارہ کیا گیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے افسران کو عوامی مسائل حل کرنے کی تلقین کی ’’تاکہ عوام راحت کی سانس لے سکے۔‘‘

مزید پڑھیں؛ 'آزاد اپنی تقریر کے سیاق و سباق واضح کریں'

اس دوران مختلف گاؤں کے درجنوں وفود نے اپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے انتظامیہ کو آگاہ کیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اننت ناگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’بلاک دیوس منانے کا مقصد جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی کی راہ کو ہموار کرنا ہے، ساتھ ہی کم سے کم وقت میں عوام کو درپیش مسائل کا ازالہ کرنا ہے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے پیش کیے گئے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔‘‘

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کی انتظامیہ کی جانب سے ہر ہفتے بدھ کے روز دیہی علاقوں میں عوام کو در پیش مسائل کا جائزہ لینے کے لئے بلاک دیوس کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.