ETV Bharat / state

اننت ناگ: ندی نالوں اور دریاوں میں تیراکی پر پابندی - نوجوان غرقاب

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں دریاؤں، جھیلوں اور ندی نالوں میں نہانے اور تیراکی کرنے پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔

اننت ناگ: ندی نالوں اور دریائوں میں تیراکی پر پابندی

author img

By

Published : Jul 17, 2020, 7:21 PM IST

ضلع انتظامیہ اننت ناگ کی جانب سے دریاؤں، جھیلوں، ندی نالوں میں نہانے اور تیراکی کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ نے باضابطہ طور ایک حکمنامہ جاری کیا ہے جس کے مطابق آئے روز غرقاب ہونے کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر ندی نالوں، دریاؤں میں نہانے پر مکمل پابندی عائد کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اس ضمن میں متعلقہ تحصیلداروں، محکمہ جل شکتی اور محکمہ اریگیشن سے وابستہ افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں متحرک ہو جائیں اور حکمانے کی پاسداری کو پابندی سے عملائیں۔

اننت ناگ: ندی نالوں اور دریائوں میں تیراکی پر پابندی
اننت ناگ: ندی نالوں اور دریائوں میں تیراکی پر پابندی

واضح رہے کہ ضلع اننت ناگ کے مختلف علاقوں میں حالیہ دنوں غرقاب ہونے کے متعدد واقعات پیش آئے جن میں کئی لوگوں کی جانیں چلی گئیں۔

چند ہفتے پہلے ضلع کے مرہامہ علاقہ میں دریائے جہلم میں ماں بیٹی ڈوب کر ہلاک ہو گئی تھیں، وہیں اس واقعہ کے چند روز بعد شانگس علاقے میں ایک نالہ میں نہانے کے دوران ایک نوجوان غرقاب ہوگیا تھا۔

ادھر آج ضلع کے کھرم علاقے میں دو 14 سالہ کمسن لڑکے ڈوڈو کنال میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.