ETV Bharat / state

'کھیل سرگرمیوں کے لئے بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی' - cyclist akhber khan won pahalgam cyclothon

مشیر بصیر خان نے تمام شرکاء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کھیل سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے بہت خواہش مند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ میگا ایونٹ کو کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے پر ضلع انتظامیہ اننت ناگ کی کوششوں کو سراہا۔

اننت ناگ میں سائیکل ریس کا انعقاد
اننت ناگ میں سائیکل ریس کا انعقاد
author img

By

Published : Oct 21, 2020, 7:26 PM IST

گزشتہ برس جموں کشمیر میں دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد سیاحت کو شدید دھچکہ لگا اور سیاحتی سرگرمیاں مکمل طور پر ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے۔

اننت ناگ میں سائیکل ریس کا انعقاد

سیاحت سے جڑے افراد کو اُمید تھی کہ ان کی مشکلات کا ازالہ شاید آنے والے سیاحتی سیزن میں ہوگا لیکن رواں سال وبائی صورت حال کے پیش نظر سیاحتی سیزن کی سرگرمیاں وبا کی نذر ہوگئی۔ اس درمیان سیاحتی سیزن کی سرگرمیاں بحال کرنے کی کوشش جاری ہیں۔

جنوبی ضلع اننت ناگ کی انتظامیہ نے محکمہ سیاحت کے اشتراک سے نوجوانوں کو ذہنی تناؤ سے باہر نکالنے کے لیے اننت ناگ سے پہلگام تک سائیکل دوڑ کا انعقاد کیا جس میں تمام اضلاع سے تعلق رکھنے والے سائیکل دوڑ کے شوقین افراد نے حصہ لیا۔

اننت ناگ سے شروع ہونے والی اس سائیکل ریس میں صبح سویرے حصہ لینے والے نوجوانوں میں کافی جوش دکھائی دے رہا تھا۔ ضلع انتظامیہ کی جانب سے جگہ جگہ پر متعدد انتظامات کئے تھے۔ تین گھنٹے کی اس سائیکل ریس کو ضلع مجسٹریٹ کے کے سدھا نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

وادی کے شمال و جنوب سے سائیکل ریس میں حصہ لینے والے افراد نے قریب 35 کلو میٹر سفر سائیکل پر طے کیا۔ بڈگام ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک پر جوش نوجوان سائیکلسٹ اکبر خان نے پہلی پوزیشن حاصل کر کے انعام اپنے نام کر لیا۔ اس طرح دوسری اور تیسری پوزیشن وحید احمد اور باسط احمد نے حاصل کی۔

اس بیچ انتظامیہ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح پروگرام آئندہ بھی منعقد کئے جائیں گے۔اختتامی تقریب میں مشیر بصیر خان مہمان خصوصی تھے اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

پہلے تین فاتحین کو بالترتیب 30000، 20000 اور 10000 روپے کے نقد انعامات سے نوازا گیا۔ مزید سی آر پی ایف نے خواتین فاتحین کو 50000 روپے سے بھی نوازا۔ اس موقع پر مشیر نے تمام شرکا کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کھیلوں کی مختلف سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے بہت خواہش مند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ میگا ایونٹ کو کامیابی کے ساتھ منعقد کرنے پر ضلع انتظامیہ اننت ناگ کی کوششوں کی ستائش کی۔

انہوں نے مزید کہا 'اس پروگرام میں اتحاد اور امن کا پیغام ہے۔' مشیر نے ڈائریکٹر ٹورازم، کشمیر سے کہا کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے مشورے سے مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگراموں کا اہتمام کریں۔

مشیر نے سرنل سے پہلگام تک مختلف مقامات پر سائیکل سواروں کی حوصلہ افزائی کرنے پر عوام کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے تمام نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ کھیلوں میں حصہ لیں اور منشیات کے لعنت سے دور رہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.