ETV Bharat / state

اننت ناگ: ٹریفک جام سے نمٹنے کیلئے اضافی پولیس تعینات - ای ٹی وی اردو

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ٹریفک جام ایک معمول بن چکا ہے۔ تاہم حالیہ دنوں میں برفباری کے بعد سڑکوں کے کنارے جمع برف کے سبب ٹریفک جام میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

اننت ناگ: ٹریفک جام سے نمٹنے کے لئے پولیس کی اضافی نفری تعینات

author img

By

Published : Jan 14, 2021, 3:15 PM IST

ضلع اننت ناگ کے مختلف مقامات خاص کر کے پی چوک، کھنہ بل چوک، لال چوک اور جنگلات منڈی جیسے مختلف مقامات پر ٹریفک جام معمول بن چکا ہے۔ شدید ٹریفک جام کے سبب مسافروں کو منٹوں کا سفر طے کرنے میں گھنٹوں لگ جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے مسافروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

قصبہ میں ٹریفک جام سے نمٹنے اور لوگوں کے سفر کو آسان بنانے کے لئے ٹریفک عملہ متحرک ہو گیا ہے۔ ٹریفک حکام کی جانب سے ضلع میں سب سے زیادہ متاثرہ مقامات پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس اہلکار کے پی چوک، کھنہ بل چوک سمیت دیگر کئی مقامات پر چاک و چوبند ہیں اور ٹریفک کی بلا روک ٹوک نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لئے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں؛ اننت ناگ: ٹریفک جام سے نمٹنے کے لئے پولیس کی اضافی نفری تعینات

کوکرناگ: سڑک سے برف نہ ہٹانے پر عوام برہم

ٹریفک پولیس حکام کی جانب سے اس اقدام کے بعد قصبہ اننت ناگ میں کافی حد تک ٹریفک جام سے چھٹکارا ملا ہے۔

اننت ناگ: ٹریفک جام سے نمٹنے کیلئے اضافی پولیس تعینات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.