جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے شانگس علاقے میں خستہ حال سڑک کی ’برسوں بعد‘ میگڈمائزیشن لوگوں نے راحت کی سانس لی۔
سڑک کی میگڈمائزیشن پر جہاں مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ سمیت متعلقہ محکمہ کی ستائش کی وہیں انہوں نے ڈرینیج سسٹم کو درست کیے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔
مقامی باشندوں نے بتایا کہ پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (PMGSY) کی جانب سے کئی سال قبل خستہ حال سڑک کی مرمت کی گئی تھی جس کے بعد عرصہ دراز سے سڑک کا کوئی پرسان حال نہیں تھا۔
مزید پڑھیں: اننت ناگ: گرندون میں پینے کے پانی کی شدید قلت پر لوگوں احتجاج
انہوں نے کہا کہ خستہ حال سڑک کے باعث لوگوں کو عبور و مرور میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سڑک کی میگڈمائزیشن سے لوگوں کو کافی راحت نصیب ہوگی، تاہم انہوں نے کہا کہ علاقے میں خستہ حال اور ناقص ڈرینیج سسٹم کے باعث سڑک پھر سے خراب اور خستہ ہونے کا اندیشہ ہے۔