ETV Bharat / state

پارلیمانی کمیٹی کی 28 رکنی ٹیم نے پہلگام کا دورہ کیا - پہلکام ٹورسٹ گائیڈس

پارلیمانی کمیٹی کی 28 رکنی ٹیم نے سیاحتی مقام پہلگام کا دورہ کرکے سیاحتی شعبہ سے تعلق رکھنے والے مختلف افراد سے ملاقات کی۔

پارلیمانی کمیٹی کی 28 رکنی ٹیم نے پہلگام کا دورہ کیا

author img

By

Published : Aug 23, 2021, 3:48 PM IST

وادیٔ کشمیر کے دورے پر آئے 28 رکنی پارلیمانی کمیٹی کے ارکان نے جنوبی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام کا دورہ کیا۔ کمیٹی کے ممبران نے مقامی لوگوں، سیاسی کارکنوں سمیت سیاحتی شعبے سے تعلق رکھنے والے کئی افراد کے ساتھ ملاقات کی۔

پارلیمانی کمیٹی کی 28 رکنی ٹیم نے پہلگام کا دورہ کیا

دورہ کے دوران کمیٹی کے ممبران نے گالف کورس پہلگام کا بھی جائزہ لیا۔ ان کے ہمراہ جموں و کشمیر یو ٹی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی تھے۔

کمیٹی کے ممبران نے پہلکام ٹورسٹ گائیڈس سمیت سیاحتی شعبے سے تعلق رکھنے والے ہوٹلیئرز وغیرہ کے ساتھ بھی مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پارلیمانی وفد نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے مطالبات جلد حل کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: پہلگام: ٹارسر مارسر جھیل کے قریب غیر قانونی تعمیر کی اطلاع

واضح رہے کہ پارلیمانی کمیٹی جموں و کشمیر میں مرکزی سرکار کی جانب سے وضع کی گئی ’’امرت‘‘ اسکیم کے تحت یہاں جاری تعمیراتی منصوبوں کا جائزہ لے رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.