کوکرناگ: اس موقع پر ڈاکٹر بشرا نے ورکرز کو جانکاری فراہم کی کہ کس طرح سے بچوں کو انیمیا یا دیگر علامتی بیماریوں سے محفوظ رہنے کی ضرورت ہے، ڈاکٹروں نے ورکران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جن بچوں میں ایسے علامات پائے جائیں گے، انہیں کیا کچھ کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ ہمارا ملک انیمیا مکت ہوجائے۔ Awareness Programme Held In Gohan
اس موقع پر سی ڈی پی او برنگ جنید امین نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی ڈی ایس محکمہ نے بلاک میڈیکل آفیسر کے اشتراک سے علاقے کے تمام بچوں اور حاملہ خواتین کی جانچ کروائی، انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی بچے یا خاتون میں انیمیا پایا گیا تو اس کو محکمے نے سپلیمنٹ فراہم کیا، تاکہ اس کے جسم کے اندر خون کی مقدار میں اضافہ ہو جائے۔ Anemia Mukt Bharat Training Cum Awareness Programme
یہ بھی پڑھیں: Rheumatic Disease Awareness Programme: پلوامہ میں ریمیٹولوجیکل امراض سے متعلق آگاہی پروگرام
جنید امین نے ان تمام والدین سے گزارش کی ہے کہ اگر سکریننگ کے دوران کوئی بچہ چھوٹ گیا ہو تو انہیں محکمہ سے رجوع کرنا چاہیے، تاکہ علاقے کے ساتھ ساتھ نہ صرف جموں کشمیر بلکہ انیمیا مکت بھارت ہو جائے۔ Awareness Programme Held In Gohan