مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں گذشتہ کئی ماہ سے جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہاں کی زندگی کافی متاثر ہوئی ہے۔ اگرچہ اس بیچ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں ترمیم کی گئی، اور لوگوں سے کہا گیا کہ احتیاطی تدابیر سختی کے ساتھ عملائے، تاکہ کورونا وائرس سے لوگ محفوظ رہیں۔ تاہم مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ ٹرانسپورٹ سے وابستہ ڈرائیور حضرات بھی احتیاتی تدابیر کو عملانے میں لاپرواہی کر رہے ہیں۔ جس کے سبب ڈرائیور حضرات سواریوں سے من مانی کرایہ وصول کرتے ہیں۔
حلقہ انتخاب کوکرناگ کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ اننت ناگ سے وائلو تک چلنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی من مانیاں عروج پر ہیں۔ ڈرائیور حضرات سواریوں سے اضافی کرایہ وصول کر کے لوگوں کو دو دو ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ جبکہ انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں۔ ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی سے ڈرائیور صاحبان من مانی کر رہے ہیں۔
کوکرناگ میں ڈرائیوروں کی من مانیاں، انتظامیہ نے لیا نوٹس حالانکہ انتظامیہ کی جانب سے باربار احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے احکامات صادر ہوتے ہیں۔ لیکن ڈرائیور حضرات احکامات کی دھجیاں اڑانے میں مصروف عمل ہیں۔ جس کی وجہ سے کوروناوائرس کے پھیلنے کا خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے۔ای ٹی وی نمائندہ نے جوں ہی یہ مسئلہ ٹریفک پولیس کے ڈی ایس پی رُخصار احمد کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے معاملے کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے کوکرناگ کے ہلڑ نامی علاقہ میں چیکنگ شروع کی اور کئی ڈرائیوروں کے خلاف چالان پیش کئے۔ جبکہ کئی موٹر سائیکل سواروں سے تیز چلنے کی پاداش میں جرمانہ وصول کیا گیا۔ اس موقعہ پر ڈپٹی ایس پی نے نمائندہ کو کہا کہ ڈرائیور صاحبان سواریوں سے اضافی کرایہ وصول کررہے ہیں۔ جبکہ گاڑیوں میں پانچ افراد سے زائد سواریاں ہونے کی پاداش میں ڈرائیورس کو خبردار کرنے کے لئے ٹریفک پولیس متحرک ہو گئی ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ مسقبل میں بھی ایسی کاروائیاں عمل میں لائیں گے، تاکہ لوگ ایسی صورتحال سے بچ سکیں۔