انہوں نے پولیس و سیول انتظامیہ کے افسران کے ساتھ ڈاک بنگلو کھنہ بل میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ ۔
اس دوران ضلع کے مختلف محکموں سے وابستہ افسران سے امرناتھ یاترا کے سلسلے میں کیے جا رہے انتظامات کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کی۔
انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ امرناتھ یاتریوں کے لیے تمام ضروری سہولیات کو یاترا شروع ہونے سے قبل دستیاب کرائیں تاکہ کسی طرح کی کوئی پریشانی لاحق نہ ہو۔
انہوں نے پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈائیریکٹر کو ہدایت دی کہ وہ پندرہ جون تک چندن واڑی سے مقدس گفا تک برف جلد سے جلد ہٹائے۔
اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ خالد جہانگیر، ڈائریکٹر ہیلتھ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈائریکٹر، ایس ایس پی و دیگر سرکاری محکموں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ رواں برس یکم جولائی سے امرناتھ یاترا شروع ہوگی۔