ETV Bharat / state

Yatra Arrangements in Pahalgam: پہلگام میں چند یاتری انتظامات سے غیر مطمئن - بیس کیمپ پہلگام میں صفائی کا نظام

سخت سکیورٹی کے بیچ امرناتھ یاترا کا پہلا قافلہ پہلگام کے نن ونن بیس کیمپ بحافظت پہنچ گیا۔ امرناتھ یاترا کو آج علی الصبح لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ پہلے قافلے میں تقربیاً 5 ہزار افراد شامل ہیں۔ Amarnath Yatra Reaches Pahalgam

amarnath yatra pilgrims alleges unsatisfied Arrangements in base camp pahalgam
پہلگام میں چند یاتری انتظامات کو لیکر غیر مطمئن
author img

By

Published : Jun 29, 2022, 9:32 PM IST

پہلگام: امرناتھ یاترا شروع ہونے سے قبل انتظامیہ کی جانب سے امرناتھ یاتریوں کے لیے ہر طرح کی سہولیات قبل از وقت مکمل کر لی گئیں تھیں۔ امرناتھ یاتریوں کا پہلا جتھا بحافظت پہلگام پہنچ گیا۔ انتظامات کو لے کر اکثر یاتریوں نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا، تاہم پہلے جتھے میں شامل چند یاتریوں نے انتظامات کے حوالے سے مایوسی کا اظہار کیا۔ unsatisfied Arrangements in Base camp pahalgam

پہلگام میں چند یاتری انتظامات کو لیکر غیر مطمئن
چند یاتریوں کی شکایت ہے کہ ان کے رجسٹریشن کارڈ کو اپڈیٹ نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے بینک میں فیس بھی جمع کی ہے، اس کے باوجود بھی کارڈ کو اپڈیت نہیں کیا گیا۔ یاتریوں نے کہا کہ کئی متعلقہ افسران سے انہوں نے اس بارے میں شکایت بھی کی، تاہم صبح سے وہ انتظار کرکے تھک چکے ہیں۔ وہیں کچھ یاتریوں نے نُن ونن تلاشی مقام پر پانی، بیت الخلا و دیگر انتظامات کے ناقص انتظامات کا الزام لگایا ہے۔ Yatra Card not updated

اس سلسلہ میں جب ای ٹی وی بھارت نے ڈسٹرکٹ ڈیولاپمنٹ کونسل اننت ناگ محمد یوسف گورسی سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ مسئلے کو ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ کی نوٹس میں لایا گیا ہے اور اس کا حل جلد ممکن بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یاتریوں کے لیے تمام تر انتظامات میسر رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کی یاتریوں کو کسی بھی طرح کی شکایت کا موقع نہیں دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ سطح سمندر سے 13000 فٹ کی بلندی پر واقع ایک پہاڑی غار میں گرما کے دوران بننے والی ایک برفانی شبیہ کو شو کے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے جس کی ہندو عقیدت مند پوجا کرتے ہیں۔ امرناتھ یاتریوں کے لیے اس سال آن لائن ہیلی کاپٹر بکنگ سروس بھی شروع کی گئی ہے۔ پہلی مرتبہ یاتری ہوائی سفر کی سہولت سے براہِ راست سرینگر سے پنج ترنی پڑاؤ کا سفر کر سکیں گے اور یاترا کو ایک ہی دن میں مکمل کرسکیں گے۔ 43 دنوں تک جاری رہنے والی یاترا کے لیے تاحال سوا تین لاکھ سے زیادہ یاتریوں نے اپنا رجسٹریشن کروایا ہے اور انتظامی مشینری کی جانب سے بھی یاتریوں کی حفاظت اور قیام و طعام کے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.