ETV Bharat / state

Amarnath Yatra 2023 سخت سکیورٹی کے درمیان امرناتھ یاتریوں کا پہلا جتھا پہلگام پہنچ گیا

سخت سکیورٹی کے درمیان امرناتھ یاتریوں کا پہلا جتھا پہلگام پہنچ گیا ہے۔ 3488 یاتریوں پر مشتمل یاتریوں کا ایک گروپ بم بم بولے، جے بابا برفانی کے نعروں کی گونج کے ساتھ پہلگام پہنچا۔

سخت سکیورٹی کے درمیان امرناتھ یاتریوں کا پہلا جتھا پہلگام پہنچ گیا

author img

By

Published : Jun 30, 2023, 6:02 PM IST

سخت سکیورٹی کے درمیان امرناتھ یاتریوں کا پہلا جتھا پہلگام پہنچ گیا

پہلگام: جموں و کشمیر کے پہلگام میں سخت سکیورٹی کے درمیان امرناتھ یاتریوں کا پہلا جتھا پہنچ گیا ہے۔ 3488 یاتریوں پر مشتمل یاتریوں کا ایک گروپ بم بم بولے، جے بابا برفانی کے نعروں کی گونج کے ساتھ پہلگام پہنچ گیا، جہاں پر پولیس سول انتظامیہ، اسکولی بچوں، سول سوسائٹی کے ممبران نے ان کا پھولوں سے والہانہ استقبال کیا۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ سید فخر الدین حامد، ڈی آئی جی رئیس بٹ، ایس ایس پی اننت ناگ، سی ای او پی ڈے اے، محکمہ سیاحت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹورازم سمیت کئی سول اور پولیس سی آر پی ایف کے افسران موجود تھے۔

یاتریوں کو بیس کیمپ سے قبل فرسکنگ پوائنٹ پر تلاشی اور ضروری لوازمات کی جانچ پڑتال کے بعد نُن ون بیس کیمپ منتقل کیا گیا، نُن ون بیس کیمپ امرناتھ یاترا کا سب سے بڑا بیس کیمپ ہے، جہاں پر ہزاروں یاتریوں کو رکھنے کی گنجائش ہے۔ اسی طرح یاتریوں کا اور ایک قافلہ شمالی کشمیر کے گاندبل پہنچا جو بالتل کے راستے سے شیولنگم کے درشن کے لئے روانہ ہوگا۔ یاتریوں کو رات بھر بیس کیمپس میں ٹھہرایا جائے گا اور کل صبح یعنی یکم جولائی کو ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ سید فخرالدین حمید یاتریوں کے پہلے جتھے کو جھڈی دکھا کر گھپا کی طرف روانہ کریں گے۔ یاتری اپنا سفر گاڑیوں کے ذریعہ چندن واڑی تک کریں گے، جہاں سے وہ اگلا سفر پیدل شروع کریں گے اور شیولنگم کے درشن کے لئے کئی پڑاؤ کو عبور کرکے امرناتھ گھپا پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Amarnath Yatra Arrangements امرناتھ یاترا کے لئے سیکوریٹی و دیگر تیاریاں مکمل

واضح رہے کہ امرناتھ یاترا 62 دنوں تک محیط ہے، جو یکم جولائی سے 31 اگست تک جاری رہے گی اور رکشا بندھن شرون پورنیما کے روز خصوصی پوجا کے بعد اختتام ہوگی۔ حکومت کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ رواں برس تقریباً 9 لاکھ یاتریوں کی آمد متوقع ہے، جس کے لئے سخت سیکیورٹی سمیت دیگر ضروری انتظامات کئے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.