اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ ضلع انتظامیہ، محکمہ صحت اور رضاکار تنظیموں کے اشتراک سے ڈاک بنگلوو، کھنہ بل میں عطیہ خون کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ بلڈ ڈونیشن کیمپ میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے اہلکاروں،بائیز ڈگری کالج اور وومنز ڈگری کالج کے طلبہ و طالبات سمیت درجنوں رضاکاروں نے خون کا عطیہ پیش کیا۔ Anantnag Students Donated Blood
بلڈ ڈونیشن کیمپ میں رضاکاروں نے خون کا عطیہ پیش کرکے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس طرح کے مزید کیمپس کا انعقاد کی امید ظاہر کی، تاکہ عطیہ کیے ہوئے خون سے کسی کی جان بچ سکے۔ کیمپ میں شرکت کرنے والے افراد، منتظمین، مقامی باشنوں نے محکمہ صحت کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے بلڈ ڈونیشن کیمپ میں خون کا عطیہ پیش کرنے والے رضاکاروں کی بھی ستائش کی۔ Anantnag Blood Donation Camp
خون کا عطیہ پیش کرنے والے طلبہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے کیمپس کا انعقاد کے ساتھ ساتھ خون کا عطیہ پیش کرنے سے متعلق عام ہوئی غلط فہمیوں کو دور کرنے کے حوالہ سے آگاہی کیمپ کا انعقاد کیا جانا چاہئے۔ ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے رضاکاروں نے مزید کہا کہ ’’آئے روز حادثات رونما ہونے کی وجہ سے اکثر و بیشتر ہسپتالوں میں خون درکا رہتا ہے اور اس کمی کو پورا کرنے کے لئے رضاکاروں کو سامنے آنا چاہئے۔‘‘
ادھر، منتظمین نے کہا کہ مستقبل میں عطیہ خون کیمپ کے ساتھ ساتھ بلڈ ڈونیشن کی اہمیت و افادیت کے حوالہ سے بھی رضاکاروں کو آگاہ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: GMC Doda Blood Donation Camp ڈوڈہ میڈیکل کالج میں عطیہ خون کیمپ