ETV Bharat / state

ACB Arrests Forest Guard: کوکرناگ میں اے سی بی نے فارسٹ گارڈ کو گرفتار کیا - کوکر ناگ میں اینٹی کرپشن بیورو

کوکرناگ میں اینٹی کرپشن بیورو نے فاریسٹ گارڈ کو بدعنوانی معاملے میں گرفتار کر لیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ فاریسٹ آفیسر کو مبینہ طور پر 10 ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ ACB Arrests Forest Guard

کوکرناگ میں اے سی بی نے فارسٹ گارڈ کو گرفتار کیا

author img

By

Published : Jun 30, 2022, 5:19 PM IST

کوکرناگ: اے سی بی نے کوکرناگ کے رینج آفس کے فاریسٹ گارڈ کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے رینج افسر اور فاریسٹ گارڈ کو ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقہ میں لکڑی کی الاٹمنٹ کے لیے مبینہ طور پر 10 ہزار روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

اینٹی کرپشن بیورو کو ایک شکایت موصول ہوئی تھی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ رینج آفیسر کوکرناگ سہیل یونس شکاری نے فاریسٹ گارڈ غلام محمد نائیکو کے ذریعے ایک مقامی شخص کے مکان کی تعمیر کے لیے لکڑی کے الاٹمنٹ کے لیے 22 ہزار روپے کی رشوت مانگ رہا ہے۔ ACB Arrests Forest Guard

شکایت کنندہ نے 10 ہزار روپے کا انتظام کیا اور بدعنوان اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے اے سی بی سے رجوع کیا جس کے بعد اے سی بی نے کارروائی کرتے ہوئے فارسٹ گارڈ کو موقع پر ہی رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔ اس سلسلہ میں ایف آئی آر زیر نمبر 10/2022 کے تحت پولیس اسٹیشن اینٹی کرپشن بیورو، اننت ناگ میں ایک کیس درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ مقدمہ کے اندراج کے فوراً بعد اے سی بی نے ان کے قبضے سے رشوت کی رقم بھی برآمد کر لی اور انہیں گرفتار کیا گیا، جب کہ ذرائع سے موصول ہوا ہے کہ مذکورہ رینج آفیسر نے از خود اپنے آپ کو اے سی بی کے سپرد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Two persons Along with Ammunition Arrested: اننت ناگ میں اسلحہ سمیت دو افراد گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.