مرکز کے زیر انتظام خطہ جمو ں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں محکمہ تعلیم وابستہ تدریسی اور غیر تدریسی ملازمین کی جانب سے خاموش احتجاج کیا گیا،احتجاجیوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت انہیں ڈی پی سی کے تحت پروموشنز دے۔ٹیچرس فورم کی جانب سے نیو پینشن اسکیم کو ختم کرنے اور اولڈ پینشن اسکیم کو دوبارہ لاگو کرنے کے مطالبے کو لیکر اننت ناگ احتجاج ہوا۔Demand for re-implementation of old pension scheme
ضلع اننت ناگ میں واقع اسپورٹس اسٹیڈیم میں فورم کے ممبران نے اپنے مطالبات کی تکمیل کے لئے انتظامیہ سے توجہ دینے کی اپیل کی ہے۔اس کے علاوہ ٹیچرس فورم کی جانب سے منشیات کی لت اور اس سے بچنے کے متعلق پہلوں پر بھی اظہار خیال کیا گیا
انکے مطابق کشمیر میں منشیات کی لت میں تقریبا 95 فی صد اسکولی طالب علم ملوث ہیں، جسے روکنے کےلئے ٹیچر فورم ایک بیداری پروگرام منعقد کر رہی ہے، پورے کشمیری میں پیدل مارچ کیا جائے گا ۔جس کے تحت آج ضلع اننت ناگ سے ضلع کولگام تک پیدل مارچ کیا جائے گا۔
اساتذه نےپرانی پینشن اسکیم پھر سے نافذ کرنے کے حوالے سے لفٹننٹ گورنر، ڈائریکٹر ایجوکیشن کشمیر و دیگر اعلی افسران کو ذاتی مداخلت کی اپیل کی ہے ۔
مزید پڑھیں:Contingent Paid Employees Protest: ہندواڑہ میں کم اجرتوں پرکام کرنے والے ملازمین کا احتجاج