ETV Bharat / state

Shot Dead in Anantnag اننت ناگ میں ادھمپور سے تعلق رکھنے والے شخص کا قتل - جموں و کشمیر خبر

اننت ناگ میں ضلع ادھمپور سے تعلق رکھنے والے ایک ملازم کا گزشتہ روز رات میں گولی مارکر قتل کردیا گیا۔ مرنے والا شخص ایک تفریحی پارک میں ایک نجی سرکس میں کام کر رہا تھا۔

ادھمپور سے تعلق رکھنے والے شخص کا قتل
ادھمپور سے تعلق رکھنے والے شخص کا قتل
author img

By

Published : May 30, 2023, 10:46 AM IST

Updated : May 30, 2023, 11:26 AM IST

ادھمپور سے تعلق رکھنے والے شخص کا قتل

اننت ناگ: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، اننت ناگ کے جنگلات منڈی علاقہ میں گزشتہ شام مشتبہ عسکریت پسندوں نے ادھمپور سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔ ضلع اننت ناگ کے جنگلات منڈی علاقہ میں قائم ایک نجی سرکس میں نامعلوم بندوق برداروں نے ایک شخص پر فائرنگ کی۔ اس حملہ میں مذکورہ شخص شدید طور پر زخمی ہوگیا، جنہیں فوری طور جی ایم سی اننت ناگ لے جایا گیا۔ تاہم دوران علاج مذکورہ شخص نے دم توڑ دیا۔ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت دیپک کمار ساکن ضلع ادھمپور کے طورپر کی گئی ہے۔ دیپک کمار اننت ناگ میں جنگلات منڈی کے قریب ایک تفریحی پارک میں ایک نجی سرکس میں کام کر رہا تھا۔

اس واقعہ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔ تاہم سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرہ میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے سرکس میں کام کر رہے دوسرے لوگوں نے کہا کہ کل شام اچانک گولیاں چلنے کی آواز سنائی دی، گولی کی آواز سن کر ہم خوفزدہ ہوگئے اور جب ہم باہر آئے تو دیپک کمار خون سے لت پت تھے اگر چہ دیپک کمار کو زخمی حالت میں نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے دلوں میں کافی خوف پیدا ہو گیا ہے۔

Last Updated : May 30, 2023, 11:26 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.