ETV Bharat / state

8 Labourers Injured in Vibration Machine Blast: وائبریٹر مشین دھماکے سے آٹھ مزدور زخمی - وائبریٹر پھٹنے سے آٹھ مزدور زخمی

اننت ناگ کے لارکی پورہ، ڈورو میں اچانک دھماکے آواز سنتے ہی لوگ سہم گئے تاہم دھماکے کی اصل وجہ معلوم ہونے کے بعد لوگوں نے راحت کی سانس لی۔

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 27, 2023, 12:18 PM IST

اننت ناگ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے لارکی پورہ، ڈورو علاقے میں بدھ کی صبح ایک ٹاٹا موبائل لوڈ کیرئر میں زور دار دھماکہ ہوا جس میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ٹاٹا موبائل لوڈ کیرئر زیر رجسٹریشن نمبر JK18-4476 میں غیر مقامی مزدور سوار تھے اور گاڑی میں موجود وائبریٹر اچانک زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا جس کی وجہ سے گاڑی میں سوار مزدوروں میں سے آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔

حادثہ کے فوراً بعد مقامی باشندے واردات کی جگہ پر پہنچ گئے اور زخمی مزدوروں کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں کی نازک حالت دیکھتے ہوئے کئی زخمی مزدوروں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا گیا جہاں اس وقت ان کا علاج و معالجہ جاری ہے۔ دھماکہ کی وجہ سے پورے علاقہ میں افراتفری پھیل گئی، لوگ محفوظ مقامات کی جانب بھاگنے لگے تاہم حقیقت پتہ چلنے کے بعد لوگوں نے راحت کی سانس لی۔

مزید پڑھیں: بارہمولہ میں گرم تیل کا بیرل پھٹنے سے تین مزدور زخمی

ادھر، پولیس سمیت متعلقہ افسران جائے واردات پر پہنچ گئے اور دھماکہ کی وجوہات کا باریک بینی سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔ زخمی ہونے والوں میں چھوٹو کمار ولد سوریہ کمار، پرمجیت ولد جتیندر، بھاون کمار ولد موہن کمار، فیکان لعل ولد نند لعل، جیتن ریشی ولد نندا ریشی، ٹیکو کمار ولد مہر کمار اور شان کمار ولد نندا کمار شامل ہیں۔ زخمی ہونے والے سبھی مزدور ریاست بہار سے تعلق رکھتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.