گزشتہ چند روز سے ڈسٹرکٹ جیل میں قید 44 قیدیوں کا کورونا وائرس پازیٹیو پایا گیا ہے۔ 12 جولائی تک چار قیدیوں کے کورونا وائرس کے مریض ہونے کی تصدیق ہو چکی تھی۔ وہیں آج یعنی 14 جولائی کو مزید 39 قیدیوں کے ٹیسٹ مثبت پائے گئے ہیں ۔
دراصل 11 جولائی کو مذکورہ جیل میں قید جے کے ایل ایف کے بانی محمد مقبول بٹ کے چھوٹے بھائی ظہور احمد بٹ کا کووڈ19 ٹیسٹ مثبت آگیا تھا، جس کے بعد جیل حکام نے اسٹاف سمیت قیدیوں کے جانچ نمونے اکٹھا کرنا شروع کیے۔ جن میں سے آج مزید 39 قیدیوں کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، جس کے ساتھ ہی کووڈ 19 مثبت قیدیوں کی مجموعی تعداد 44 تک پہنچ گئی ہے
جیل میں مہلک وبا پھیلنے کی وجہ سے قیدیوں کے افراد خانہ پریشانی میں مبتلا ہوئے ہیں۔ جیل میں بھیڑ بھاڑ اور 'احتیاطی تدابیر کے فقدان' کے حوالہ سے وہ اپنے قیدیوں کو لے کر کافی فکر مند ہو گئے ہیں۔
اننت ناگ: 44 قیدی کورونا سے متاثر
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ڈسٹرکٹ جیل کہری بل میں اب تک 44 قیدیوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے۔