اننت ناگ: جموں و کشمیر میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے حوالہ سے محکمہ سیاحت اور یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کی جانب سے مشترکہ طور منعقد کی گئی 300کلومیٹر طویل سائیکل یاترا میں شامل 60سائیکل سواروں کا جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں والہانہ استقبال کیا گیا۔ سائیکل یاترا میں ملک کی مختلف ریاستوں کے علاوہ نیپال کے سائیکل سوار بھی شامل ہے۔Cycle Yatra Reaches Anantnag
ضلع اننت ناگ کے ویری ناگ علاقے میں سائیکل یاتریوں کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے حوالہ سے منعقد کی گئی سائیکل یاترا میں شریک سائیکل سواروں نے یاترا کے انعقاد پر منتظمین کی ستائش کی وہیں انہوں نے کشمیر کے موسم، یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی کی بھی تعریف کی۔Cycle Yatra to Promote Kashmir Tourism
سائیکل یاترا میں شریک نیپال کے ایک سائیکل سوار نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ’’سماجی رابطہ گاہوں اور ذرائع ابلاغ کے ذریعے سے کشمیر کا تعارف تھا جس میں اکثر و بیشتر کشمیر کو ایک غیر محفوظ مقام قرار دیا جا رہا ہے جو حقیقت سے کوسوں دور ہے۔‘‘ سائیکل سواروں کا کہنا ہے کہ ’’کشمیر ایک پر امن مقام ہے اور قدرتی نظاروں سے مالا مال ہے۔ انہوں نے عوام سے کشمیر کا از خود مشادہ کرکے سیاحتی مقامات سے لطف اندوز ہونے کی اپیل کی۔
یاد رہے کہ سائیکل ریلی میں 60 سائیکل سواروں پر مشتمل قافلہ نے سرینگر کے ایس آر ٹی سی سے یاترا شروع کی اور جنوبی کشمیر کے شوپیاں، پلوامہ سے ہوتے ہوئے اننت ناگ ضلع کے معروف سیاحتی مقام ویری ناگ پہنچے۔
مزید پڑھیں: Pedal for Peace Cycle Race in Srinagar سرینگر میں قیامِ امن کیلئے سائیکل ریس