ETV Bharat / sports

Tokyo Olympics: اسکیٹ شوٹنگ میں معراج خان اور انگد کو شکست - چوتھے دن کے کھیل

اسکیٹ شوٹنگ کھلاڑی معراج احمد خان اور انگد ویر سنگھ باجوہ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Tokyo Olympics, Day 4 update
Tokyo Olympics, Day 4 update
author img

By

Published : Jul 26, 2021, 7:47 AM IST

Updated : Jul 26, 2021, 1:09 PM IST

بھارتی اسکیٹ شوٹنگ کھلاڑی معراج احمد خان اور انگد ویر سنگھ باجوہ کو کوالیفیکیشن ڈے 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ان دونوں کھلاڑیوں میں سے انگد نے 120 پوائنٹس کے ساتھ 18 ویں رینک حاصل کیا جبکہ معراج احمد نے 117 پوائنٹس کے ساتھ 25 ویں پوزیشن حاصل کی۔

ٹیبل ٹینس کھلاڑی ستیرتھا مکھرجی کو دوسرے راؤنڈ میں پرتگال کے کھلاڑی فو یو کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پرتگال کے فو یو نے ستیرتھا مکھرجی کو 0۔4 سے شکست دے دی۔

بھارتی ٹیبل ٹینس کھلاڑی شرت کمل نے ٹوکیو اولمپک کے مینس سنگل کے دوسرے راؤنڈ میں پرتگال کے ٹی ایگو اپولونیہ کو 2۔4 سے شکست دے دی۔

بھارتی تلوارباز بھوانی دیوی کا ٹیبل آف 32 میں فرانس کے کھلاڑی مینن برونیٹ سے سامنا ہوا جس میں بھوانی دیوی کو 15-7 سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔

اولمپک میں بھارت کی جانب سے پہلی مرتبہ تلواربازی میں ڈیبیو کرنے والی سی اے بھوانی دیوی نے ٹیبل آف 64 راؤنڈ میں جیت درج کی لیکن ٹیبل آف 32 راؤنڈ میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ٹوکیو اولمپکس کے چوتھے روز پری کوارٹر فائنل میں تیراندازی کی بھارتی سہ رکنی ٹیم (Indian Archery Trio) اتنو داس، پروین جادھو اور تروندیپ رائے نے قازقستان کے کھلاڑیوں کو 2۔6 سے شکست دے دی جس کے بعد ان کی میڈل پر امیدیں بنی ہوئی ہیں۔

تلواربازی میں بھوانی دیوی نے اولمپک ڈیبیو میں جیت کے ساتھ شروعات کی

اس سے قبل تلواربازی میں ڈیبیو کرنے والی سی اے بھوانی دیوی نے اپنا پہلا میچ جیت لیا ہے۔

بھوانی نے ٹیبل آف 64 راؤنڈ میں صرف 6 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں ٹیونیشیا کی ناڈیہ کو 15-3 سے شکست دے دی تھی۔

اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی بھارتی تلوارباز بننے والی چنئی کی کھلاڑی بھوانی دیوی نے پہلے تین منٹ میں 8-0 سے آگے نکلتی ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

Last Updated : Jul 26, 2021, 1:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.