ETV Bharat / sports

Tokyo Olympics: روی کے بعد دیپک پنیا بھی سیمی فائنل میں - اردو خبر

بھارتی پہلوان دیپک پنیا نے چین کے لین کو 6-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔ واضح رہے کہ بھارتی پہلوان روی داہیا بھی کوارٹر فائنل میں بلغاریہ کے جارجی ویلنٹینوف کے خلاف 14-4 سے جیت کے بعد سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔

دیپک پنیا
دیپک پنیا
author img

By

Published : Aug 4, 2021, 10:23 AM IST

بھارتی پہلوان دیپک پنیا نے چین کے لین کو 6-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

اس سے قبل دیپک پنیا نے 86 کلو وزن کے زمرے کے 1/8 فائنل میں نائجیریا کے پہلوان ایکریکیمے کو 12-1 کے اسکور سے شکست دے کر کواٹر فائنل میں پہنچے تھے۔

بھارتی پہلوان روی داہیا نے بھی 57 کلو وزن کے زمرے میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ اس سے قبل کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ کولمبیا کے ایڈوارڈو ٹگریروس سے تھا۔ اس دوران روی نے انہیں 13-2 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

دوسری طرف بھارتی پہلوان انشو ملک 57 کلو وزن کے زمرے میں بھارت کی نمائندگی کررہے تھے، جس میں ان کا مقابلہ بیلاروس کے ایرینا کوراچکینا سے ہوا، جہاں انشو 8-2 سے ہار گئے۔

اس سے قبل بھارتی پہلوان سونم ملک 62 کلوگرام کے کوالیفیکیشن راؤنڈ میں بھارت کی نمائندگی کر رہی تھیں جس میں ان کا مقابلہ منگولیا کی کھورلکھو سے تھا۔ اس دوران سونم کو 2-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.