ETV Bharat / sports

ٹوکیو اولمپک: ٹیبل ٹینس سنگلز میں منیکا بترا دوسرے راونڈ میں

بھارتی خاتون ٹیبل ٹینس کھلاڑی منیکا بترا اور سوترتھا مکھرجی نے ٹوکیو اولمپک میں ٹیبل ٹینس کے سنگلز مقابلے میں شاندارجیت کے ساتھ دوسرے راونڈ میں پہنچ گئی ہیں۔

manika batra
manika batra
author img

By

Published : Jul 24, 2021, 6:47 PM IST

منیکا بترا اور سوترتھا کے اگلے راؤنڈ میں پہنچنے سے ٹوکیو اولمپک کی ٹیبل ٹینس ایونٹ میں بھارت کو تمغے ملنے کی امید برقرار ہے۔

منیکا بترا نے برطانیہ کی ٹن ٹن کو یکطرفہ اندازمیں (9-11، 10-12، 6-11 اور 7-11) 0-4 سے شکست دی تو وہیں سوترتھا مکھرجی نے سویڈن کی لنڈا برگسٹرام کو سخت مقابلے میں (5-11، 9-11، 3-11، 11-9، 13-11، 9-11 اور 11-5) 3-4 سے شکست دے کر دوسرے راونڈ میں داخلہ حاصل کیا۔

اس جیت کے ساتھ ہی منیکا اولمپکس کے ویمنز سنگلز ایونٹ میں 29 برسوں میں پہلا میچ جیتنے والی پہلی بھارتی خاتون بن گئیں ہیں۔ دوسرے مرحلے میں ان کا سامنا یوکرین کی مارگریٹا پیسوتسکا سے ہوگا جو یورپی چیمپیئن شپ کی سلور میڈلِسٹ ہیں۔

دوسری جانب سوترتھا مکھرجی کا دوسرے راؤنڈ میں پرتگال کی یوفو سے سامنا ہوگا۔

واضح رہے کہ 'اس سے قبل بھارتی مکسڈ ڈبلز ٹیبل ٹینس جوڑی شرت کمل اور منیکا بترا ٹوکیو اولمپک مکسڈڈبلز ٹیبل ٹینس ایونٹ کے 16 ویں راونڈ میں لن ین زو اور چینگ آئی چنگ کی چینی تائپے ٹیم سے 4-0 (4-11، 5-11، 6-11، 8-11) سے ہار کر اولمپک سے باہر ہو چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.