بیڈمنٹن اسٹار پی وی سندھو ٹوکیو اولمپکس میں میڈل جیتنے کے بعد دہلی ایئر پورٹ پہنچیں جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔
سندھو کی وطن واپسی کی خبر ملتے ہی ایئر پورٹ پر ان کے مداحوں کا ہجوم اکٹھا ہوگیا اور ڈھول تاشے کے ساتھ ملک کی اس ہونہار بیٹی کا استقبال کیا۔
دہلی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی وی سندھو نے کہا کہ 'میں اس کامیابی سے بہت خوش ہوں۔ مجھے بہت فخر ہے کہ میں نے ملک کا نام روشن کیا۔
اس دوران سندھو نے کہا کہ لوگوں نے میرا بہت ساتھ دیا ہے۔ میں بہت پُرجوش ہوں اور ان سبھی کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے میرا سپورٹ کیا اور میرے لیے دعائیں کیں۔
اولمپک میڈل کے ساتھ وطن لوٹیں پی وی سندھو اب وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ آئس کریم کھائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: Tokyo Olympics: ٹوکیو اولمپکس میں بھارت کے نام ایک اور میڈل
دراصل وزیر اعظم نریندر مودی نے روانگی سے قبل ٹوکیو اولمپکس میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں سے بات کی تھی اور اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو کی جیت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ آپ میڈل جیت کر آئیں تب میں آپ کے ساتھ آئس کریم کھاؤں گا۔
-
#WATCH "I am very happy and excited. I am thankful to everyone including the Badminton Association for supporting and encouraging me. This is a happy moment," says #Olympics medallist PV Sindhu on her return to India pic.twitter.com/xfoL63Zzd8
— ANI (@ANI) August 3, 2021 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH "I am very happy and excited. I am thankful to everyone including the Badminton Association for supporting and encouraging me. This is a happy moment," says #Olympics medallist PV Sindhu on her return to India pic.twitter.com/xfoL63Zzd8
— ANI (@ANI) August 3, 2021#WATCH "I am very happy and excited. I am thankful to everyone including the Badminton Association for supporting and encouraging me. This is a happy moment," says #Olympics medallist PV Sindhu on her return to India pic.twitter.com/xfoL63Zzd8
— ANI (@ANI) August 3, 2021