ETV Bharat / sports

تیر انداز اتنو داس نے کورین کھلاڑی کے خلاف 6-5 سے جیت درج کی :Tokyo Olympics 2020 - اتنو پہلے سیٹ میں 2-0 سے پیچھے چل رہے تھے

بھارتیہ تیر انداز اتنو داس مردوں کے انفرادی 1/16 ایلمینیشن کا مقابلہ کوریائی کھلاڑی جنہیک کے خلاف کھیل رہے تھے، جس میں انہوں نے 6-5 سے جیت درج کی ہے۔

بھارتیہ تیر انداز اتنو داس میڈل راؤنڈ میں: Tokyo Olympics 2020

author img

By

Published : Jul 29, 2021, 9:49 AM IST

ٹوکیو: Tokyo Olympics 2020: بھارتیہ تیر انداز اتنو داس مردوں کے انفرادی 1/16 ایلمینیشن کا مقابلہ کوریائی کھلاڑی جنہیک کے خلاف کھیل رہے تھے، جو 2012 کے میڈلسٹ بھی ہیں۔ اس مقابلے میں اتنو نے کورین کھلاڑی کے خلاف 6-5 سے جیت درج کی ہے۔

اتنو پہلے سیٹ میں 2-0 سے پیچھے چل رہے تھے، لیکن کچھ ہی دیر میں وہ آگے بڑھتے ہوئے میڈل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرگئے ہیں۔

یہ پہلا موقع ہے جب کوئی بھارتیہ مرد کھلاڑی اولمپکس تیر اندازی میں میڈل راؤنڈ کھیلے گا۔ اتنو سے قبل عالمی نمبر ایک دیپیکا کماری نے گذشتہ رات یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ جس کے بعد وہ میڈل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرنے والی پہلی بھارتیہ تیرانداز بن گئیں تھیں۔

اس سے قبل اتنو مردوں کے انفرادی 1/32 ایلمینیشن کا مقابلہ کھیل رہے تھے، جس میں ان کے مد مقابل چینی تائی پے کے کھلاڑی چینگ یو ڈینگ تھے۔ اتنو نے اس میچ میں 6-4 سے کامیابی حاصل کرکے جیت درج کی ہے۔

مزید پڑھیں:

دوسرے تیرانداز ترندیپ رائے نے مردوں کے آخری 32 کیٹیگری کے مقابلے میں یوکرین کے ہنبن اولیسکی کو شکست دی، لیکن وہ اس سے آگے اپنا سفر بڑھ نہیں سکے۔

وہیں دنیا کی نمبر 1 تیرانداز دیپیکا کماری ٹوکیو اولمپکس میں میڈل جیتنے کے قریب پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے آخری 8 میں جگہ بنالی ہے۔ دیپیکا نے آخری 16 میچ میں امریکہ کی جینیفر فرناڈیز کو 6-4 سے شکست دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.