ETV Bharat / sports

ییرس اولمپکس تین سال کے سائیکل کی وجہ سے مشکل ہوگا: ابھینو بندرا - شوٹر ابھینو بندرا

ہندوستان کے پہلے انفرادی اولمپک طلائی تمغہ جیتنے والے شوٹر ابھینو بندرا نے ٹوکیو اولمپکس میں ملک کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے اسے اب تک کی بہترین کارکردگی قرار دیا ہے لیکن 2024 میں ہونے والے پیرس اولمپکس کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیرس میں اگلے اولمپک مشکل ہوں گے کیونکہ کھلاڑیوں کو تیاری کے لیے صرف تین سال کا وقت ہوگا۔

abhinav bindra
شوٹر ابھینو بندرا
author img

By

Published : Aug 20, 2021, 2:52 PM IST

شوٹر ابھینو بندرا نے جمعرات کو ایل ایل ایم ایس اسپورٹس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک ویبینار میں بتایا کہ "ٹوکیو گیمز ایک تاریخی کارکردگی تھی جس میں اب تک کے بہترین سات تمغے جیتے گئے۔ بڑی جیت اور دل ٹوٹنے کے لمحات تھے لیکن یہی کھیل ہے۔ اب ہمارے پاس آگے بڑھنے کی ایک اچھی رفتار ہے، حالانکہ میرے خیال میں اگلا اولمپک سائیکل مشکل ہوگا، خاص طور پر مختصر مدت کی وجہ سے۔

انہوں نے کہا کہ "عام طور پر کھلاڑیوں کو اولمپکس کے بعد ایک سال کی چھٹی مل جاتی ہے جو انہیں آرام اور صحتیابی کی اجازت دیتی ہے لیکن اس بار انہیں بہت جلد واپس آنے کی ضرورت ہے۔"

یہ بھی پڑھیں: ٹوکیو اولمپینز کے ساتھ وزیراعظم نریندر مودی کی یادگار ملاقات

واضح رہے کہ ٹوکیو گیمز کورونا وبا کی وجہ سے ایک سال کے لیے ملتوی کردیا گیا تھا۔ جس کے نتیجے میں اولمپک سائیکل معمول کے چار سال سے کم ہو کر تین سال رہ گئی۔ اب 2024 میں اولمپک کھیل فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منعقد ہونے والے ہیں۔ ایسی صورتحال میں کھلاڑیوں کے لیے اب کم کوالیفیکیشن ایونٹس اور کوٹے کا چیلنج ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.