بھارت کے اسٹار ٹینس کھلاڑی یوکی بھامبری نے ٹاپ ڈبلز کھلاڑی روہن بوپنا کے ساتھ آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن (اے آئی ٹی اے) اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (سائی) کے کوچ کے لئے منعقد کئے گئے ویبینار میں بدھ کو یہ بات کہی
۔سابق جونیئر ورلڈ نمبر ایک بھامبری اور 2017 فرانسیسی اوپن مکسڈ ڈبلز چمپئن بوپنا نے ویبینار سیشن میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔
کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں نافذ ہوئے لاک ڈاؤن کے دوران اے آئی ٹی اے اور سائی نے کوچ کے لئے ویبینار کا آغاز کیا ہے۔اس ویبینار کو بھامبری اور بوپنا نے بالترتیب دوسرے اور تیسرے دن خطاب کیا۔
بھامبری اور بوپنا نے اپنے کیریئر میں کوچ کے ساتھ نہ صرف اپنے تجربے کو شئیر کیا بلکہ اے ٹی پی ٹور میں اپنے سفر کے بارے میں خیالات کا اظہار کیا۔ بھامبری نے کہا کہ وہ اب فٹ ہیں اور جیسے ہی کورونا کے متعلق پابندی ہٹنے کے بعد وہ دوبارہ کھیلنے اتریں گے۔
بھامبری نے کہا کہ میں گھر میں ٹریننگ کرنے کی کوشش کرتا ہوں اور خود کو فعال رکھنا چاہتا ہوں۔ میرے خاندان میں تمام لوگ فٹنس کئ بارئ میں کافی سنجیدہ ہیں اور اس سے مجھے تحریک ملتی ہے۔جب حالات معمول ہوں گے تو میں دوبارہ کھیلنے اتروں گا۔
بوپنا نے ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈبلز کھلاڑیوں کے لئے ٹریننگ کے طریقوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا اور جونیئر مرد سرکٹ میں آنے کے اپنے تجربے کو بھی شئیر کیا ۔ انہوں نے ساتھ ہی بتایا کہ وہ اپنے ساتھی کینیڈا کے ڈینس شاپووالوف سے عمر میں بڑے ہیں۔