کورونا وائرس وباء کو دیکھتے ہوئے دنیا بھر میں ٹینس سمیت تمام کھیل سرگرمیاں ٹھپ پڑی ہوئی ہیں۔ ڈبلیو ٹی اے کے ترجمان نے کہا کہ ڈبلیو ٹی اے کے 12 جولائی سے بستاد، لوزان، بخارسٹ اور جرمالا میں ہونے والے ٹورنامنٹ کو کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے معطل کیے جاتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ہمیں یہ بتاتے ہوئے دکھ ہو رہا ہے لیکن ہم طبی ماہرین کے ساتھ مسلسل بات کرتے رہیں گے اور ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ کرانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ہم مسلسل حالات پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔