ETV Bharat / sports

پچھتہربرس میں پہلی مرتبہ ومبلڈن منسوخ - آل انگلینڈ لان ٹینس کلب

عالمی وبا کی شکل اختیار کرنے والے کورونا وائرس كووڈ 19 کے مد نظر سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن ٹینس چمپئن شپ کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

پچھتہر سال میں پہلی مرتبہ ومبلڈن منسوخ
پچھتہر سال میں پہلی مرتبہ ومبلڈن منسوخ
author img

By

Published : Apr 2, 2020, 2:56 PM IST

آل انگلینڈ لان ٹینس کلب کو کورونا کے سبب یہ فیصلہ لینے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔ دوسری عالمی جنگ کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ومبلڈن ملتوی کیا گیا ہے۔

پچھتہر سال میں پہلی مرتبہ ومبلڈن منسوخ
پچھتہر سال میں پہلی مرتبہ ومبلڈن منسوخ

آل انگلینڈ کلب نے بدھ کو یہ اعلان کیا کہ اس سال ومبلڈن چمپئن شپ نہیں کھیلی جائے گی۔ پچھلے کچھ عرصے سے یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ کورونا کے سبب ومبلڈن منسوخ کیا جا سکتا ہے۔ آل انگلینڈ کلب نے یہ فیصلہ اپنے ہنگامی اجلاس کے بعد لیا۔ اس سال ومبلڈن کا انعقاد 29 جون سے 12 جولائی تک ہونا تھا۔

اس سے پہلے سال کے دوسرے گرینڈ سلیم فرانسیسی اوپن کو ملتوی کر دیا گیا تھا اور سال کے آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن بھی ملتوی کیا جا سکتا ہے۔ امریکی ٹینس ایسوسی ایشن (يوایس ٹي اے) کورونا وائرس کی وجہ سے یو ایس اوپن ملتوی کرنے پر غور کر رہا ہے۔

یو ایس اوپن کا انعقاد 24 اگست سے 13 ستمبر تک ہونا ہے۔ اس سے پہلے فرانسیسی اوپن کو 20 ستمبر تک ملتوی کیا گیا تھا۔ فرانسیسی اوپن 24 مئی سے سات جون تک منعقد ہونا تھا۔ لیکن یہ ٹورنامنٹ اب 20 ستمبر سے شروع ہوکر چار اکتوبر تک چلے گا۔ فرانسیسی اوپن کی نئی تاریخ یو ایس اوپن کے صرف ایک ہفتے بعد طے کی گئی ہے۔

خواتین کے ڈبلیوٹی اے اور مردوں کے اے ٹی پی ٹور نے اپنے تمام ٹورنامنٹ سات جون تک ملتوی کر دیئے تھے۔ان دونوں ٹینس تنظیموں کے ملتوی مقابلوں میں میڈرڈ اور روم میں ہونے والی اےٹی پی / ڈبلیوٹی اے ٹورنامنٹ، رباط اور اسٹراسبرگ میں منعقد ہونے والے ڈبلیوٹی اے ٹورنامنٹ اور میونخ، ایسٹورل، جنیوا اور لیون میں منعقد ہونے والے اے ٹی پی ٹورنامنٹ شامل ہیں۔اس سال صرف پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کا انعقاد ہی کیا گیا ہے۔

برطانیہ میں کورونا سے متاثر افراد کی تعداد 25150 جا پہنچی ہے جبکہ اس سے 1789 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ کورونا کا کھیل پر وسیع اثر پڑا ہے۔ ٹوکیو اولمپک کو 2021 تک ملتوی کیا جا چکا ہے جبکہ یورو 2020 اور ماسٹرز بھی ملتوی یا منسوخ کئے جا چکے ہیں۔

آل انگلینڈ کلب نے پہلے ہی ومبلڈن شائقین کے بغیر کرانے سے انکار کر دیا تھا اور اب اس نے اس سال کی چمپئن شپ منسوخ کرنے کا ہی فیصلہ لے لیا۔ ومبلڈن کی ویب سائٹ پر ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ آل انگلینڈ کلب کے بورڈ اور چمپئن شپ کی مینجمنٹ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے اس سال کی چمپئن شپ کو منسوخ کر دیا جائے۔134 ویں چمپئن شپ اب 2021 میں 28 جون سے 11 جولائی تک منعقد ہوگی۔ہم نے یہ فیصلہ سب کی بھلائی کو دیکھتے ہوئے لیا ہے۔

بیان میں ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ جن لوگوں نے چمپئن شپ کے ٹکٹ خریدے تھے انہیں ان کا پیسہ لوٹایا جائے گا اور چمپئن شپ 2021 کو اسی دن اور کورٹ کی ٹکٹ خریدنے کا موقع دیا جائے گا۔

دوسری عالمی جنگ کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ومبلڈن کا سال میں انعقاد نہیں ہو گا اور ایسا بھی خدشہ ہے ڈیوس کپ فائنلس کو بھی ملتوی کیا جائے جس کا نومبر میں اسپین کے میڈرڈ میں منعقد ہونا هے اسپین میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 8464 ہو گئی ہے جبکہ کورونا سے متاثر افراد کی تعداد 95،923 ہو گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.