اوساکا نے 14 ویں سیڈ ایسٹونیا کی اِنیٹ کونٹاویٹ کو شکست دی۔
22 سالہ اوساکا نے کونٹاویٹ کو سیدھے سیٹ میں 6-3 6-4 سے شکست دے کر آخری 8 میں جگہ بنا لی۔ چوتھی سیڈ اوساکا کا مقابلہ کوارٹر فائنل میں شلبی راجرز سے ہوگا۔ شلبی راجرز پہلی دفعہ امریکہ اوپن کے آخری 8 میں داخل ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
آئی پی ایل: مستفیض کواین او سی نہیں ملی
سال 2019 میں آسٹریلین اوپن اور سنہ 2018 میں امریکہ اوپن کا خطاب جیتنے والی اوساکا اپنے تیسرے گرینڈ سلیم خطاب کی تلاش میں ہیں۔