ETV Bharat / sports

یو ایس اوپن: جوکووچ، اوساکا اور زیوریف پری کوارٹر فائنل میں

عالمی نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ، پانچویں سیڈ جرمنی کے ایلکزینڈر جیوریف اور خواتین میں چوتھی سیڈ جاپان کی ناؤمی اوساکا یو ایس اوپن کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

us open
us open
author img

By

Published : Sep 5, 2020, 9:11 PM IST

سربیا کے نوواک جوکووچ نے تیسرے راونڈ میں 28 ویں سیڈ جرمنی کے جان لینارڈ اسٹروف کو ایک گھنٹے 43 منٹ تک چلنے والے مقابلے میں مسلسل سیٹوں 3-6، 3-6 اور 1-6 سے شکست دے کر چوتھے راونڈ میں داخلہ حاصل کیا۔

میچ میں جوکووچ نے چار ایس جبکہ اسٹروف نے آٹھ ایس لگائے۔ جوکووچ نے 34 اور اسٹرف نے 23 ونرس لگائے۔ چوتھے راؤنڈ میں جوکووچ کا مقابلہ 27 ویں رینکنگ کی اسپین کے پابلو کیرینو بستا سے ہوگا جنہوں نے تیسرے راونڈ میں لتھوانیا کے ریکارڈاس بیرینک کو 4-6، 3-6 اور 2-6 سے شکست دی۔

سربیا کے نوواک جوکووچ
سربیا کے نوواک جوکووچ

اس الٹ پھیر کے درمیان پانچویں سیڈ یافتہ جرمنی کے الیگزینڈر زویریو نے اپنے ہم وطن اڈرین منارینو کو چار سیٹوں میں 6-7، 6-4، 2-6 اور 6-2 سے شکست دے کر چوتھے راونڈ میں جگہ بنائی۔

زیوریو نے پہلے سیٹ میں مانارینو سے مقابلہ کیا اور پہلے سیٹ میں پیچھے ہو گئے لیکن اس کے بعد مسلسل سیٹ اپنے نام کرتے ہوئے انہوں نے جیت حاصل کی۔ اگلے راؤنڈ مین ان کا مقابلہ اسپین کے ایلگزینڈر ڈیوڈوچ فوکن سے ہوگا۔

ادیگر یک میچ میں کینیڈا کے ڈینس شاپوولوف نے تین گھنٹے 26 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے میں امریکہ کے ٹیلر فرٹز کو 3-6، 4-6، 7-6 اور 6-2 سے ہرا دیا۔

دونوں کھلاڑیوں کے مابین سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا لیکن شاپوالوف نے آخری دو سیٹوں میں اپنی پوری طاقت کا مظاہرہ کیا اور میچ جیت لیا۔ شاپوالوف کا مقابلہ چوتھے راؤنڈ میں ساتویں سیڈ بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن سے ہوگا۔

جاپان ٹینس اسٹار ناؤمی اوساکا
جاپان ٹینس اسٹار ناؤمی اوساکا

دوسری جانب خواتین کے زمرے میں چھٹی سیڈ یافتہ چیک جمہوریہ کی پیٹرا کویٹووا نے امریکہ کی جیسکا پیگولا کو 6-4، 6-3، آٹھویں سیڈ کروشیا کی پیٹرا مارٹچ نے روس کی ورورا گریچاوا کو 6-3 ، 6-3 اور امریکہ کی جینیفر بریڈی نے فرانس کی کیرولن گارسیا کو 6-3، 6-3 سے شکست دی۔

اس کے علاوہ چوتھی سیڈ یونان کے اسٹیفانوس ستسپاس اپنا مقابلہ ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.