ETV Bharat / sports

یوئیفا لیگ جولائی-اگست میں متوقع - یوئیفا کو جولائی-اگست میں متوقع

یورپی فٹ بال ایسوسی ایشن (يوئیفا) کو كورونا وائرس 'كووڈ -19' وبا کے پیش نظر ملتوی کی گئی لیگ کے جولائی اگست میں دوبارہ شروع ہونے کی امید ہے۔

یوئیفا کو جولائی-اگست میں متوقع
یوئیفا کو جولائی-اگست میں متوقع
author img

By

Published : Apr 3, 2020, 10:02 PM IST

يوئیفا، یوروپین کلب ایسوسی ایشن اور یورپی لیگ نے ایک مشترکہ بیان جاری کر کےجمعرات کو کہا کہ لیگ سے کہا گیا تھا کہ وہ مقابلوں کو منسوخ نہ کریں اور ليگ ملتوی کرنا آخری آپشن ہوگا۔

یہ خط بیلجئیم لیگ کے موجودہ سیزن کو موجودہ ٹیبل کے ساتھ ختم کرنے کی تجویز کے کچھ گھنٹے بعد بھیجا گیا تھا۔ لیگ نے کہا کہ اگر 15 اپریل کی جنرل اسمبلی کی میٹنگ میں مشورہ مان لئےجاتے ہیں ، تو پوائنٹس ٹیبل میں 15 پوائنٹس آگے رہنے والے کلب برگ کو یہ خطاب دے دیا جائے گا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ یوئیفا کی طرف سے قائم دونوں ورکنگ گروپ موجودہ سیزن کو 30 جون کی آخری مدت سے آگے جاری رکھنے کے طریقوں پر کام کر رہے ہیں۔

خط میں لکھا گیا ہے کہ وہ اب جولائی اور اگست میں ہونے کے امکانات پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں جس میں گھریلو لیگ مکمل ہونے کے بعد یوئیفا مقابلوں کے دوبارہ شروع ہونے کا امکان شامل ہے۔ یوئیفا نے بدھ کو تمام چمپئن لیگ اور یوروپا لیگ کے میچوں کو اگلے حکم تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.