عالمی نمبر دو کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال کا خیال ہے کہ کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے 2021 سے پہلے ٹینس شروع ہونے کی امید کم ہے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں کھیل سرگرمیاں ٹھپ پڑی ہوئی ہیں اور اس کا اثر ٹینس پر بھی پڑا ہے۔کورونا کی وجہ سے ومبلڈن کو منسوخ کر دیا گیا تھا اور فرانسیسی اوپن کے لیے ستمبر تک ملتوی کرنا پڑا ہے۔
نڈال نے منگل کو کہا کہ مجھے امید ہے کہ سال کے آخر تک ٹینس شروع ہو جائے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ ایسا ممکن ہے۔ نڈال نے کہا کہ وہ اگلے سال جنوری میں آسٹریلین اوپن میں ہی کھیلنے اتر پائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں 2021 کے لئے خود کو تیار کر رہا ہوں۔میں آسٹریلین اوپن کو لے کر فکر مند ہوں۔میرے خیال سے 2020 عملی طور پر ہم گنوا چکے ہیں اور مجھے امید ہے کہ ہم اگلے سال سے آغاز کریں گے۔