ETV Bharat / sports

نڈال 1000 ویں جیت سے ایک قدم دور - عالمی درجہ بندی

اسپین کے رافیل نڈال اپنے کیرئیر کی 1000ویں جیت سے ایک قدم دور ہے، انہوں نے اب تک 13فرنچ اوپن ٹائٹل کے علاوہ 20گرینڈ سلیم خطابات اپنے نام کیے ہیں۔

نڈال 1000 ویں جیت سے ایک قدم دور
نڈال 1000 ویں جیت سے ایک قدم دور
author img

By

Published : Oct 12, 2020, 7:57 PM IST

کلے کورٹ کے بے تاج بادشاہ اسپین کے رافیل نڈال رولینڈ گیرو کی لال بجری پر 100 ویں جیت، 13 ویں فرنچ اوپن ٹائٹل اور 20 گرینڈ سلیم عالمی ریکارڈ کی برابری کرنے کے بعد اب اپنے کیریئر کی 1000 ویں جیت سے ایک قدم دور ہے۔

نڈال نے اتوار کے روز سربیا کے نوواک جوکووچ کو 6-0 ، 6-2 ، 7-5 سے شکست دے کر 13 ویں بار فرنچ اوپن ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ نڈال کے کیریئر میں فرنچ اوپن میں یہ 102 میچوں میں 100 ویں جیت تھی جبکہ ان کے کیریئر کی یہ 999 ویں جیت تھی۔

کیریئر میں سب سے زیادہ جیت کے لحاظ سے اب نڈال سے آگے امریکہ کے ایوان لنڈل (1068) ، سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر (1242) اور امریکہ کے جمی کونرز (1274) ہیں۔ فیڈرر کے پاس 20 گرینڈ سلیم ٹائٹل ہیں اور اب انہوں نے نڈال کی برابری کر لی ہے۔

جوکووچ اور نڈال فرنچ اوپن کے بعد عالمی درجہ بندی میں پہلی اور دوسری پوزیشن پر برقرار ہیں۔ لیکن ان کے مابین چھٹا سال پہلے نمبر پر ختم کرنے کے لئے مقابلہ جاری ہے۔ اگر جوکووچ 15 سے 22 نومبر تک لندن میں کھیلے جانے والے ورلڈ ٹور فائنل جیت جاتے ہیں تو وہ اپنے کیریئر میں چھٹی مرتبہ نمبر ون کے طور پر سال ختم کریں گے۔ نڈال کے پاس بھی موقع ہے کہ وہ پہلے نمبر پر سال کا اختتام کریں۔

لندن ورلڈ ٹور فائنل کے لئے جوکووچ اور نڈال کے علاوہ آسٹریا کے ڈومینک تھیم، یونان کے اسٹیفانوس ستسیپاس، روس کے ڈینیل میدویدیف اور جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے کوالیفائی کر لیا ہے۔ آٹھ کھلاڑیوں کے اس ٹورنامنٹ کے لئے ابھی دو اور کھلاڑیوں کا کوالیفائی کرنا باقی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.