ETV Bharat / sports

آئی ٹی ایف کے تمام ٹورنامنٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ - آئی ٹی ایف

بین الاقوامی ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ایف ) نے کورونا وائرس کی وجہ سے ہفتہ کو اپنے تمام ٹورنامنٹوں کو 20 اپریل تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔

آئی ٹی ایف کے تمام ٹورنامنٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ

author img

By

Published : Mar 14, 2020, 8:19 PM IST

آئی ٹی ایف نے صحت، سفر اور سیکورٹی ماہرین، بین الاقوامی اور قومی انتظامیہ کے ساتھ صورت حال کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا۔ آئی ٹی ایف کے فیصلے میں مرد اور خاتون کے ورلڈ ٹینس ٹور، ورلڈ ٹینس ٹور جونیئر، ویل چیئر ٹینس ٹور، بیچ ٹینس ورلڈ ٹور اور سینئر ٹور ملتوی کرنا بھی شامل ہیں۔

آئی ٹی ایف کے تمام ٹورنامنٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ
آئی ٹی ایف کے تمام ٹورنامنٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ

آئی ٹی ایف نے کہاکہ صورت حال کا تجزیہ ہفتہ وار بنیاد پر ہوگا لیکن آئی ٹی ایف کا کوئی بھی ٹورنامنٹ 20 اپریل تک نہیں کرایا جائے گا۔ ہم اپنے تمام پارٹنر، علاقائی اور قومی ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر صورت حال پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔ ہمارے لئے کھلاڑیوں، عملے اور ناظرین کی حفاظت پہلی ترجیح ہے۔

خیال رہے کہ دنیا کے 105سے زیادہ ممالک میں پھیل چکے کورونا وائرس کی وجہ سے اب تک بڑے چھوٹے ٹورنامنٹ منسوخ یا پھر ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے) کے کلب تاج جیج کے ایک کھلاڑی کے پوری دنیا میں پھیل چکے جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد این بی اے نے اس برس ہونے والے سیشن کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی کھیل پر بھی کوروناوائرس کا گہرا اثرپڑرہا ہے۔ متعدد بین الاقوامی اور قومی کھیل مقابلوں کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ون ڈے سریز، رنجی ٹرافی فائنل، آئی لیگ اور آئی ایس ایل کو بند اسٹیڈیم میں کرانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان چل رہی تین میچوں کی ون ڈے سیریز اور اس کے بعد ہونے والی ٹی-20 سیریز کو نیوزی لینڈ حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر سفر پر پابندیوں کے بعد منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.