دنیا کی خوبصورت اور کامیاب ترین ٹینس خاتون کھلاڑی ماریہ شراپووا نے پریس کانفرنس کے دوران ریٹا ئرمنٹ کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا۔
شرپووا نے پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ آج افسوس کے ساتھ یہ کہہ رہی ہوں کہ میں بین الاقوامی ٹینس کو الوداع کہہ رہی ہوں ۔ اس فیصلے سے مایوس ہوں ۔
انہوں نے کہاکہ میں جو فیصلہ لیا ہے اس پر مایوسی ہوئی لیکن میں نے بہت ہی سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہے ۔اس فیصلے سے خوش ہوں ۔اس سے زیادہ اور کیا کہہ سکتی ہوں۔
روسی حسینہ ماریہ شراپووا نے پریس کانفرنس کے دوران کہاکہ میں ہر روز ٹینس کھیلنے کی کمی محسوس کروں گی ۔ یہ میری زندگی ہے۔ اس سے دور نہیں رہ سکتی ہوں۔
انہوں نے کہاکہ ریٹا ئرمنٹ کے بعد میں اپنے کوچ ۔ پرستاروں اور ٹینس کورٹ کی کمی ہمیشہ محسوس کروں گی۔
2016 میں 15 مہینوں کی پابندی کے بعد ٹینس کی دنیا میں واپسی کرنےو الی ماریہ شراپووا نے یو ایس اوپن کے ذریعہ ٹین کی دنیا میں دوبارہ قدم رکھا ۔
2004 میں 17 برس کی عمر میں آسٹریلین اوپن کا خطاب جیت کر تاریخ رقم کرنے والی ماریہ نے اپنے کیرئیر میں کئی اتار چڑھاؤ دکھا ہے۔
اس کے باوجود انہوں نے کبھی بھی پیچھے مڑ کر نہیں دکھا اور یکے بعد دیگر گرینڈ سلام خطابات اپنے نام کرتی گئیں۔