ن دونوں ٹینس تنظیموں کے مطابق ملتوی مقابلوں میں میڈرڈ اور روم میں ہونے والے اے ٹی پی / ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ، رباط اورا سٹراسبرگ میں منعقد ہونے والے ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ اور میونخ، ایسٹورل، جنیوا اور لیون میں منعقد ہونے والے اے ٹی پی ٹورنامنٹ شامل ہیں۔
جاری ایک ریلیز میں یہ جانکاری دیتے ہوئے کہا گیا ہےکہ کورونا کی وجہ سے پیشہ ورانہ ٹینس دنیا کے سامنے آنے والے چیلنجوں سے نمٹنے اور کھلاڑیوں، مقابلوں اور ناظرین کے مفادات کے لیے ٹینس کمیونٹی کے لوگوں سے پہلے کے مقابلے زیادہ تال میل کی ضرورت ہے۔
اس میں کہا گیا ہےکہ ہم ٹور کے بچے ہوئے دنوں کے مطابق ٹینس کیلنڈر کو بڑھانے اور بچانے کے ہر ممکن اختیارات کو تلاش کر رہے ہیں جس کے بارے میں کچھ نہیں معلوم ہے۔ ہم آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں اپنے کھلاڑیوں، ٹورنامنٹ کے ارکان اور دیگر سرکاری اداروں کی مدد سے ایسے موقعوں سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہیں۔
اس کے علاوہ آئی ٹی ایف، اے ایل ٹی سی ، ٹینس آسٹریلیا اور يوایس آئی جیسی ٹینس تنظیموں کا بھی کہنا ہے کہ کورونا کے اثرات سے متعلق فیصلوں کے لیے سب کو ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے اس کھیل کے متعلقین سے مشورے حاصل کرنا چاہیے۔
اس سے پہلے سال کے دوسرے گرینڈ سلیم فرانسیسی اوپن کو ملتوی کر دیا گیا تھا جس کے بعد یہ قیاس آرائی تھیں کہ سال کا آخری گرینڈ سلیم یو ایس اوپن بھی ملتوی کیا جا سکتا ہے۔
امریکی ٹینس ایسوسی ایشن (يوایس ٹي اے) کورونا وائرس کی وجہ سے امریکی اوپن ملتوی کرنے پر غور کر رہا ہے۔ لیکن اس نے کہا کہ وہ دیگر بڑی چمپئن شپ کے منتظمین، بین الاقوامی ٹینس فیڈریشن، اے ٹی پی اور ڈبلیو ٹی اے ٹور سے مشورہ کے بغیر نئی تاریخوں کے بارے میں فیصلہ نہیں لے سکتا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ یو ایس اوپن کا انعقاد 24 اگست سے 13 ستمبر تک ہونا ہے لیکن اب اس کے انعقاد کو لے کر شک پیدا ہو گیا ہے۔ اس سے پہلے کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے فرانسیسی اوپن کو 20 ستمبر تک ملتوی کیا گیا تھا۔
فرانسیسی اوپن 24 مئی سے سات جون تک منعقد ہونا تھا۔ لیکن یہ ٹورنامنٹ اب 20 ستمبر سے شروع ہوکر چار اکتوبر تک چلے گا۔ فرانسیسی اوپن کی نئی تاریخ یو ایس اوپن کے صرف ایک ہفتے بعد طے کی گئی ہے۔
سال کے تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن پر بھی بحران کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ ومبلڈن 29 جون سے 12 جولائی تک منعقد ہونا ہے۔ آل انگلینڈ کلب کورونا کے خطرے پر انتظار کرو کی پالیسی پر چل رہا ہے اور وہ حالات دیکھنے کے بعد ہی کوئی فیصلہ کرے گا۔